ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے اسد قیصرکو 7ستمبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18 ، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، فیصلے میں بتایا گیا تھا ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے پی ٹی آئی نے امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے۔