فارن فنڈنگ کیس؛عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ

تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے نے آف شور کمپنیوں سے عمران خان کو رقوم منتقلی کی تحقیقات شروع کردیں۔
تحقیقاتی اداروں نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا ایک اور جھوٹ پکڑلیا ہے، اس حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے ایف آئی اے نے لاہور میں پارٹی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں، تحریک انصاف نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی تھیں۔
دستاویز کے مطابق 2012 میں کھولا گیا بینک اکاؤنٹ 2016ء میں اچانک بند کردیا گیا، تحریک انصاف کے لاہوراکاؤنٹ سے 78 کروڑ 79 لاکھ روپے نکالے گئے۔
لاہور میں تحریک انصاف کا بینک اکاؤنٹ چلانے والوں میں فرید الدین نامی شخص بھی شامل ہے، فرید الدین کا نام آف شور کمپنیاں بنانے پر پنڈورا لیکس میں بھی سامنے آیا تھا، فرید الدین نے کمپنیوں کا ایڈریس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور درج کرایا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما کئی بار فرید الدین سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ دستاویز سے فرید الدین نامی شخص کی عمران خان سے گہری وابستگی ثابت ہوتی ہے۔
ایف آئی اے نے فرید الدین کی آف شور کمپنیوں سے عمران خان کو رقوم منتقلی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔