عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی حکومت نے ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔
سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی ہے، بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہو گی۔
پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہو گی اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہو گی۔