شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے یکم مئی سے بحال کردی گئی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔ ٹرین کے کرایوں میں ایک ماہ کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریا ض نے شالیمار ایکسپریس کو کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد لاہور کیلئے روانہ کیا، شالیمارایکسپریس کو 8 ماہ بعد بحال کیا گیا ہے۔
اطہر ریاض کا کہنا تھا کہ شالیمارایکسپریس 19 کوچز پر مشتمل ہے، شہریوں کے آرام دے سفر کے لئے تمام تر چیزیں ٹرین میں میسر ہوں گی،ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 سٹاپ ہیں۔
ٹرین 17 گھنٹے 45 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچائے گی، ٹرین کے مسافروں کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد جبکہ 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ شالیمارایکسپریس کو سیلابی بارشوں کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا