ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 میں منقطع ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا اور تب سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔ تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری تھے اور گزشتہ ماہ مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری ترکیہ کے دورے پر آئے تھے اور اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں سفارتی تعلقات میں کی بحالی کے لیے ٹائم فریم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے لیے حکمت عملی بنائی گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015