چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ایکسپورٹ۔امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ وزیرخزانہ کے مطابق تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔ Chinese EXIM Bank has rolled over for 2 years principal amounts of following loans totalling US$ 2.4 billion which are due in next 2 fiscal years:FY2023-24: US$1.2 billionFY2024-25: US$ 1.2 billionPakistan will make interest payments only in both years. — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 27, 2023 اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔