فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب مقامی مارکیٹ میں قیمت کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1951 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔