ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع

ایران کے وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں کیے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کل بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور پارلیمانی وفد بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کا ہدف دوست اور برادر مسلم ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جامع طور پر وسعت دینا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں کیے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مئی میں پاک ایران سرحد پر کیے گئے معاہدوں کی پیروی کی جائے گی۔