اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری، 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو بھی کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا اور 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ صرف 5 ہفتوں سمین 8 ہزار پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔