یونس ڈاگھا کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں علحیدہ ناموں پر غور کررہی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سابق بیورو کریٹ یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا۔ رواں ماہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، جس کے بعد نگراں حکومتیں 3 ماہ میں عام انتخابات کا انعقاد کریں گی۔ سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے ابتدائی طور پر سابق بیورو کریٹ یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کرنے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں کی آج دوبارہ بیٹھک لگے گی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا وفد متحدہ پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریگا۔