پاکستان میں تعلیم کے نام پر لوٹ مار بچوں کے حقوق متاثر



کراچی (سید طلعت شاہ) جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے لئے فارم کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولی کے باوجود، ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ طلباء و طالبات کو نہیں دی گئی۔ بورڈ کے امتحانی فارم کے نام پر ہزاروں روپے وصول کرنے والے اسکولز نے جماعت نہم و دہم کے طلباء و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ فراہم نہیں کی۔
سرجانی ٹاؤن میں موجود کئی اسکولز جو پاکستان کے روشن مستقبل کو تاریک کرنے میں شب و روز کوشاں ہیں، محکمہ تعلیم کے افسران ان کے خلاف کارروائی سے کیوں گریزاں ہیں؟
طلباء و طالبات میں شدید تشویش ہے کہ امتحان کے شروع ہونے میں صرف چند دن کا وقت ہے، اسکے باوجود اسکول انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔ طلباء و طالبات نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ اسکول میں کیمسٹری، فزکس اور کمپیوٹر لیب نام کی کوئی چیز نہیں، اسکے باوجود لیب کے نام پر ہمارے والدین سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے۔

#School
#SurjaniSchool
#MatricBoard
#EducationForSale

اپنا تبصرہ بھیجیں