یونان کے ایک خوبصورت جزیرے ’ہائیڈرا‘ میں عام گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یونان کے جزیرے ہائیڈرا میں فائربریگیڈ اور ایمبولینس کے علاوہ کسی بھی قسم کی عام گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جزیرے کا حسن اس کے اطراف میں نیلا پانی، صاف ستھری سفید گلیاں، سڑکیں اور خوشبودار پھولوں والے اشجار ہیں لیکن گاڑیوں کی وجہ سے یہاں شور پیدا ہورہا تھا اور آلودگی سے شہر کا حسن متاثر ہورہا تھا۔ اس کے علاوہ اس جزیرے کی تنگ گلیوں میں گاڑی چلانا دشوار بھی تھا اسی لیے یہاں گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب یہاں صرف گھوڑوں کے قدموں کی آوازیں آتی ہیں۔ اس جزیرے پر پہنچتے ہی جگہ جگہ صرف گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جوکہ یہاں پر سفر کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور یہاں کے لوگ اپنے روزگار کے لیے بھی اسی سواری کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔ یہاں جانے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو انسان کو ماضی کی سیر کروا دیتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے رہائشی گاڑیوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد سے بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں۔ اس خوبصورت جزیرے کی سیر کرنے والے سیاح اپنے اس سفر کو برسوں یاد رکھتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015