آئندہ ہفتے بھارت میں ہونے والے جی 20 سرہراہی اجلاس میں ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ شرکت نہیں کریں گے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2 بھارتی عہدیدار، چین میں مقیم سفارت کار اور جی 20 گروپ میں شامل ایک ملک میں تعینات رکن کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔ چینی صدر کی جانب سے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بھارت یا چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ 5 سے 7 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جی 20 اجلاس 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں طاقتور ممالک نے متعدد تجارتی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، روسی صدر کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ چین میں موجود دو غیر ملکی سفارتکار اور جی 20 ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس کے لیے بھارت روانگی کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی صدر کے بھارت نہ جانے کے حوالے سے انہیں چینی حکام نے بتایا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015