امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔ واشنگٹن میں بریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک بیان میں پاکستان میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے گہرا دکھ پہنچا، دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے بھی مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کی اور دہشت گردوں کی کارروائی کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ واضح رہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بلوچستان کے شہر مستونگ اور خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں دہشت گردوں کے خودکش حملوں پر امریکا، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب اور ایران نے مذمت کا اظہار کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015