پاکستان کرکٹر بورڈ نے بگ بیش لیگ کے لیے زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کو این او سی جاری کردیا۔ پی سی بی نے آسٹریلوی لیگ میں کانٹریکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور لیگ اسپنر اسامہ کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 مقابلوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے معذرت کرنے کی بنا پر خبریں گردش میں تھیں کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ حارث کو پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کا امکان ظاہر کیا جارہہا تھا۔ کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ این او سی کا معاملہ زیر غور ہے۔ تاہم اب پی سی بی قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015