دنیا بھر میں آج مختلف اوقات میں سال نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور سب سے پہلے یہ مرحلہ نیوزی لینڈ میں آیا۔ نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیا۔ آکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔ سب نے مل کر کاؤنٹ ڈاؤن کیا اور جیسے تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا۔ شاندار آتش بازی ہوئی۔ سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کیانجائے گا۔ Happy New Year from Auckland New Zealand. Let’s hope for a peaceful 2024 pic.twitter.com/agfvRC0fSH — Andrew Dykes (@Andrew_S_Dykes) December 31, 2023 متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔ ویسے تو دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا لیکن یہاں انسانی آبادی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015