کیا آپ کڑی پتے کے ان فوائد سے آگاہ ہیں؟

بالوں کا گرنا خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سی خواتین اور مردوں کو کرنا پڑتا ہے، بال جھڑنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں غیر میعاری خوراک، ناقص شیمپو اور جسم میں ضروری وٹامنز کی کمی سر فہرست ہیں۔ کڑی پتوں کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے، ان کڑی پتوں کو کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ انسان کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کڑی پتے اور ناریل کا تیلناریل کے تیل میں کڑی پتوں کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ کڑی پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے، پھر اسے ٹھنڈا کر کے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اس تیل سے ہفتے میں 2 مرتبہ سر کا مساج کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا کافی حد تک کم ہو جاتا ہے، اگر اسے مستقل مزاجی سے استعمال کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا مکمل طور پر بھی ختم ہو جائے گا۔ کڑی پتوں کا پانیاگر آپ کے بال روکھے ہیں اور کنگھا کرتے ہوئے بہت جلدی ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کے لیے ایک پتیلے میں پانی لیجیے اور اس میں کڑی پتوں کو شامل کر کے جوش دیجیے، جب یہ پانی اچھی طرح اُبل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے نہاتے وقت بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد سر پر اچھی طرح ڈال لیجیے، ایسا کرنے سے بال چمکدار اور ٹوٹنا بند ہو جائیں گے۔ وزن میں کمیکڑی پتے کو وزن میں کمی کیلئے ایک بہترین آپشن قرار دیا گیا ہے۔ ایک ماہ تک روزانہ نہار منہ کڑی پتے کی چائے پینا وزن کو تیزی سے کم کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح 10 سے 15 عدد کچے پتوں کو کھانے کے بعد گرم پانی بھی پیا جاسکتا ہے۔ کینسر کے خطرات میں کمیکڑی پتہ انسانی جسم کو مختلف قسم کے کینسر سے بچانے میں بھی بہت مفید ہیں۔ اس میں موجود فلیوونائڈز اینٹی کینسر خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترینکڑی پتے فائبر کی وافر مقدارپائی جاتی ہے، فائبر سے بھرپور غذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ کڑی پتہ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتے ہوئے ان مریضوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ پیٹ کے مسائلکڑی پتوں کو ڈائریا اور قبض جیسے مسائل کو فوری دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں موجود الکلائیڈز جنہیں کاربازول کہا جاتا ہے اسہال پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنی غذا میں کڑی پتے کیسے شامل کریں؟کڑی پتے کو دالوں میں تڑکا لگانے کے علاوہ اسے اسموتھیز اور کھانوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت