سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔ اے این پی کی جنرل کونسل کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں ہوا جس میں متفقہ طور پر ایمل ولی خان کو مرکزی صدر اے این پی منتخب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ایمل ولی کا نام امیر حیدر ہوتی نے پارٹی صدارت کے لیے تجویز کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں امیر حیدر ہوتی اور زاہد خان حصہ نہیں لے رہے۔ ذرائع کے مطابق زائد خان کے اے این پی کی قیادت سے سیاسی اختلافات ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے پارٹی معاملات سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم ایمل ولی خان انہیں منانے کیلئے ان کے گھر گئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015