سردیوں کا موسم ہے، اور یقیناً وہ لوگ جنہیں سال کا یہ موسم گرمیوں سے زیادہ پسند ہے وہ کافی خوش بھی ہوں گے۔ اس موسم کے آتے ہی لوگ اپنی صحت کو بہتر بنانے کا سوچ کر بہت سی چیزیں کھانا شروع کردیتے ہیں جبکہ بہت سی چیزیں سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں سے ایک دہی بھی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں شوق سے کھایا جانے والا دہی اب اس موسم میں اتنا پسندیدہ نہیں مانا جاتا۔ بہت سے لوگ ایسا مانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں دہی کھانا چھوڑ دینا چاہیے، کیوں کہ اس کی وجہ سے گلا خراب ہوسکتا ہے۔ ویسے تو دہی غذائیت سے بھرپور ہے جس میں ایسے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مثبت مانے جاتے ہیں، اس میں بہت سے فائدہ مند وٹامن بھی موجود ہیں جبکہ پوٹیشیم، کیلشیم اور پروٹین بھی دہی میں پائے جاتے ہیں۔ بہت سے ہربل ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ سردیوں میں دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے بلغم اور نزلے میں اضافہ ہوتا ہے، اور وہ لوگ جو پہلے سے کھانسی، نزلہ یا بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لیے اس موسم میں خاص کر رات کے وقت دہی کھانا ٹھیک نہیں ہوتا۔ جبکہ سائنس کی اس حوالے سے مختلف سوچ ہے، اس کے مطابق دہی انسانی جسم میں قوت مدافعت کے لیے کافی بہترین غذا ہے، اس میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہے، اور سردیوں میں دہی کھانا صحت کو بہتر رکھ سکتا ہے۔ ہاں البتہ دہی کو سردیوں میں شام 5 بجے کے بعد کھانا نہیں چاہیے، کیوں کہ اس سے نزلہ ہوسکتا ہے۔ تو کیا آپ کو بالکل بھی دہی نہیں کھانا چاہیے، یا پھر کھانا چاہیے؟ اس سوال سے پریشان نہ ہوں، بلکہ اس کی مقدار کم کردیں اور اسے ٹھنڈا کرکے کھانے سے پرہیز کریں۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے: وزیر اعظم
- بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت
- 2024 میں اب تک کون سا اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟
- طیارے 30 سے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں سفر کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015