نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں چاچو کہنے پر افتخار سیخ پا، ویڈیو وائرل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ’چاچو‘ کی آواز افتخار احمد کو بری لگ گئی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میدان سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد کو غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تماشائیوں میں سے ایک شخص نے افتخار احمد کو چاچو کہا جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے ردعمل دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر نے مداح سے کہا کہ وہ خاموش ہو جائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ میں آپ کا فین ہوں اور میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا۔ یہ وہ وقت تھا جب افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور اس وقت نیوزی لینڈ کے بیٹرز پاکستانی بولنگ کی دھلائی کررہے تھے۔ Iftikhar Ahmed got angryWhen a fan called him “Chachu”Dont call me “Chachu” iftkhar replied.#PAKvsNZ #NZvsPAK #NZvPAK#Iftimania #PakistanCricketTeam pic.twitter.com/G9DRBBWBxU — Rizwan Babar Army (@RizwanBabarArmy) January 14, 2024 واضح رہے کہ اس میچ میں افتخار احمد صرف 8 گیندوں پر 4 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔