لیپ ٹاپ پرعمارت پینٹ کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

اٹلی میں ایک آرٹسٹ کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے جس میں اس نے ایک کسٹمر کے لیپ ٹاپ پر قدیم رومی عمارت کی خوبصورت تصویر کو پینٹ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں روم میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کو اسپرے پینٹس، آگ، کاغذ کے ٹکڑوں اور دیگر چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے لیپ ٹاپ پر دنیا کی سب سے بڑی قدیم رومی عمارت، کولوزیم کی شاندار پینٹنگ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ A man let this street artist spray paint his laptop. Talent!This was filmed in Rome, Italy, next to the Colosseum.#EIIRInteresting #engineering #art #talentCredit: Unknown, ViaWeb pic.twitter.com/BL2pz2c7CX — Pareekh Jain (@pareekhjain) January 28, 2024    کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا ایپل میک بک سڑک کے کنارے بیٹھے ایک آرٹسٹ کو دے رہا ہے اور اسے پینٹ کرنے کا کہہ رہا ہے۔ گاہک آرٹسٹ سے کہتا ہے کہ وہ لیپ ٹاپ پر کولوزیم کی ایک اچھی تصویر اسپرے پینٹ کردے۔ مصور اسپرے پینٹس، آگ اور دیگر آلات کی مدد سے پینٹنگ بنانا شروع کرتا ہے۔ چند منٹ بعد وہ گاہک کو حتمی پروڈکٹ دے دیتا ہے جسے دیکھ کر گاہگ اور باقی لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ شیئرنگ کے بعد سے ویڈیو کو 63,000 سے زیادہ ملاحظات اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔ کمنٹس سیکشن میں صارفین نے فنکار کے شاندار تخلیقی کام کو بہت سراہا۔