بالوں کو لمبے اور چمکدار بنانے کیلیے بہترین نسخہ

سردیاں آتے ہی پیٹرولیم جیلی کا استعمال ہر گھر میں بڑھ جاتا ہے۔یہ کئی سالوں سے جِلد کی نمی بڑھانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ مگر بظاہر یہ عام سی نظر آنے والی چیز اتنی کارآمد ہوتی ہے کہ آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔یہ بنیادی طور پر منرلز آئلز اور موم کے امتزاج سے بنتی ہے۔ اسے 1859 میں دریافت کیا گیا تھا اور جب سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ آیئے جانتے ہیں پیٹرولیم جیلی کے فوائد۔ 1-زخم بھرنے میں مدد ملتی ہےپیٹرولیم جیلی ڈیڑھ سو برسوں سے دنیا بھر میں فروخت کی جا رہی ہے اور جب سے ہی جِلدی امراض کے ماہرین کی پسندیدہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جِلد میں پانی کو ایک جگہ مرکوز رکھتی ہے۔ یہ زخموں کے لیے اچھا ہوتا ہے کیونکہ انہیں بھرنے کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور زخم تیزی سے بڑھتا ہے۔ 2- چنبل یا خارش کی شدت میں کمیاگر جِلد بہت زیادہ خشک ہو جائے تو وہ پھٹ جاتی ہے اور بیکٹریا کی افزائش ہونے لگتی ہے۔ پیٹرولیم جیلی سے جِلد کو فائدہ ہوتا ہے اور ادویات زیادہ بہتر کام کرنے لگتی ہے۔ اس کے استعمال سے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے جس سے خارش کم ہو جاتی ہے۔ 3- جوؤں کا خاتمہجی ہاں واقعی پیٹرولیم جیلی سے سر کی جوؤں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پیٹرولیم جیلی جوؤں کو مارتی ہے مگر ان کے انڈوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ 4- بالوں کی چمک بڑھانے کے لیےپیٹرولیم جیلی کو بالوں کی چمک برقرار رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پیٹرولیم جیلی کی معمولی مقدار کو بالوں کے سرے میں لگالیں۔

کیٹاگری میں : صحت