آئس کریم کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آگئی، اب آپ بے فکر ہوکر آئس کریم کھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ اتنی نقصان دہ نہیں جتنی توقع کی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آئس کریم کا ایک اسکوپ آپ کی صحت کے لیے اتنا نقصان دہ نہیں ہو سکتا جتنا توقع کیا جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق آئس کریم کے چند پوشیدہ فوائد بھی ہیں جن سے بیشتر افراد لاعلم ہیں۔ ان کے مطابق آئس کریم، کیلشیم، میگنیشیم، بی 12 وٹامنز اور پروٹین جو کہ خون میں شکر کے استحکام کے لیے ضروری ہے، کو بڑھاتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق آئس کریم میں بنیادی اجزاء دودھ اور کریم ہوتے ہیں، جو وٹامن اے اور کولین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ بصارت، قوت مدافعت اور دماغ کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق مکمل دودھ سے تیار شدہ ڈیری اشیا دل کی بیماری کا باعث نہیں بنتی، جس میں دودھ، پنیر اور دہی کے ساتھ آئس کریم بھی شامل ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ نان ڈیری مصنوعات مکمل طور پر صحت بخش ہیں، اکثر ان میں بھی چینی، چکنائی اور یہاں تک کہ مصنوعی مٹھاس شامل کی جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے لیکن اصل چیز یہ ہے کہ ہم مجموعی طور پر کس اشیاء کا کتنا استعمال کرتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ آئس کریم کا آدھا کپ لیا جاسکتا ہے اور یہ مقدار ہر فرد کی انفرادی ضرورت کے مطابق کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015