انسان جب بھی سفر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جہاز یا ٹرین کا ٹکٹ مناسب داموں پر مل جائے۔ اس لیے اکثر ہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ انسان کسی بھی جگہ سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اسے ٹکٹ ہمیشہ وقت سے پہلے خرید لینا چاہیے، اس طرح پیسوں کی کافی بچت کی جا سکتی ہے۔ یہاں کچھ ایسی تجاویز پر نظر ڈال لیتے ہیں جن پر عمل کرنے سے جہاز کا ٹکٹ کم سے کم داموں پر خریدا جا سکتا ہے۔ جہاز کا سستا ٹکٹ کیسے تلاش کریں؟ جب بھی جہاز کے سستے ٹکٹ کی تلاش ہو تو اپنے سفر کی منصوبہ بندی ان تاریخوں میں کریں جب جہازوں میں زیادہ بھیڑ ہونے کا امکان نہ ہو۔ لیکن اگر کسی مجبوری کے تحت ایسے دنوں میں ہی سفر کرنا ہو جب جہازوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہو جیسے کہ سردیوں، گرمیوں یا عید کی چھٹیوں میں تو کوشش کریں کہ اپنے ٹکٹس 6 سے 7 ماہ پہلے ہی بُک کروا لیں کیونکہ اس طرح سے جہاز کے ٹکٹس کم قیمت میں ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں، جب معمول کے دنوں میں کہیں سفر کرنا ہو تو 2 ماہ پہلے اپنے ٹکٹس بُک کروا لیں۔ سفر کیلئے21 دن پہلے ٹکٹ بک کروانے کا اصول اگر کسی بھی وجہ سے وقت سے پہلے جہاز کے ٹکٹس کی بکنگ کروانا ممکن نہیں ہے تو سیاحت سے وابستہ ماہرین 21 دن کے اصول پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یعنی جس دن سفر کرنا ہے کم از کم اس دن سے21 دن پہلے ٹکٹ بک کروا لیں کیونکہ مختلف اعداد و شمار کے مطابق تمام ائیر لائنز اس آخری تاریخ کے بعد اپنی قیمتیں بڑھا دیتی ہیں۔ جہاز میں سفر کیلئے سب سے سستا دن کون سا ہے؟ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کے دن جہاز کے ٹکٹس ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں کم مہنگے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صبح کے وقت روانہ ہونے والی پروازیں بھی نسبتاََ سستی ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015