وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے ہیں جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل سکیں، جب تک ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صورت حال کے پیش نظر ڈی اے کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ محمد بشیر خان نے کہا کہ ناران روڈ بحال ہونے کے فوری بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے ، ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015