برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ میں نامور کرکٹرز بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، سنیل نارائن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ڈرافٹ پِک نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین اور چارلس ڈیگنل کے درمیان پینل ڈسکشن سامنے آئی ہے، جس میں نامور کرکٹر کو لیگ میں فرنچائزز کی جانب سے نہ پک کیے جانے پر روشی ڈالی گئی ہے۔ ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ “کوئی ٹام کوہلر-کیڈمور کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار یورو خرچ کرنے کی تیار ہے لیکن اتنے میں بابراعظم کو لینے کیوں نہیں پک کررہا”؟۔ چارلس ڈیگنل نے کہا کہ فرنچائزز نے اپنی ضروریات کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ نامور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی بھی ایک اہم عنصر ہے جسکو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرل مچل، سنیل نارائن، ٹم ڈیوڈ، بابر اعظم، مجیب اور ڈیوڈ وارنر جیسے پلئیرز کو موقع نہیں دیا گیا ہو۔ دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائز نے بھاری رقم دیکر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ حیراکن طور پر بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔ واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم
- پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، پٹرول کے حوالے سے اچھی خبر
- کارگو خلائی جہازڈریگن عنقریب پاکستان میں لینڈ کرے گا، بڑی خبر
- کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: بیرسٹر گوہر خان
- سعودی عرب جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015