پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اگلے ایڈیشن کیلئے ’’ بہترین ممکنہ ونڈو‘‘ تلاش کررہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے جس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے برس پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، بورڈ اگلے سال اپریل اور مئی میں ونڈو تلاش کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہا ہے۔ واضح رہے کہ دسواں ایڈیشن موجودہ معاہدوں کے تحت آخری ایونٹ ہوگا، اس کے بعد ٹیموں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، ساتھ موجودہ فرنچائزز کے کنٹریکٹس کی بھی تجدید ہوگی، برانڈ کی قدر برقرار رکھنے کیلئے کامیاب انعقاد ضروری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015