امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وسطی علاقے اصفہان میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، ساتھ ہی شام کے السویدہ گورنریٹ میں بھی دھماکےکی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی اطلاعات ہیں جبکہ ایرانی صوبے اصفہان میں ائیرڈیفنس سسٹم بھی فعال کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وسطی علاقے اصفہان میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، ساتھ ہی شام کے السویدہ گورنریٹ میں بھی دھماکےکی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں بغداد اور بابل گورنریٹ میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ائیرپورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تہران، اصفہان اور شیراز کیلئے پروازیں دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑ دی گئی ہیں۔ امریکی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دے کر بتایا کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکا ہوا ہے تاہم اب تک نوعیت کا تعین نہیں کیا گیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے، اصفہان اور شیراز کیلئے پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ تہران ائیرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے اعلانات کیساتھ لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015