حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوابی حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں تین فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ حماس کے راکٹ حملے میں مارے جانے والوں میں گیواتی بریگیڈ کا سارجنٹ ریوین مارک مورڈیچائی اسولن اور سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا شامل ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کی حملے میں ہلاک ہونے والے تیسری اسرائیلی فوجی سارجنٹ تل شویت کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔