چین کے صدر شی جنپنگ رواں برس کے اپنے پہلے کسی بیرون ملک دورے پر فرانس پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب ایمانوئیل میکرون نے پُرتپاک استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر 5 سال بعد یورپی ممالک کے دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔ جہاں انھوں نے فرانسیسی ہم منصب کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈیر لیین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ پیرس کے ایلیسی پیلس میں اس سہ فریقی ملاقات میں تعلقات کے مزید استحکام، ترقی اور طویل المدتی شراکت داری کے امکانات اور اس حوالےسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ چین کی یورپی ممالک سے اس قربت کو دنیا کی ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے چین پر یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے ساتھ تجارت میں منصفانہ عالمی تجارتی قوانین کی پاسداری پر بھی دباؤ ڈالا۔ چینی صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ چاہے تجزیہ کار چینی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی توقع نہ کریں لیکن چین، یوکرین میں امن قائم ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ 2019 کے بعد شی جنپنگ یورپ کے پہلے دورے میں فرانس کے بعد سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015