ٹرمپ یا بائیڈن، امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری؟

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل کئے گئے سروے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر بائیڈن سے سبقت لے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے7 سوئنگ اسٹیٹس میں بھی صدربائیڈن پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے امریکی صدر بائیڈن کی مقبولیت سوئنگ اسٹیٹس میں 4 سے5 فیصد کم ہوئی، سوئنگ اسٹیٹس کا الیکشن کے نتائج کے تعین میں اہم کردار ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ الیکشن میں صدربائیڈن نے سوئنگ اسٹیٹس جیتی تھیں، ٹرمپ کیخلاف الیکشن فراڈ، ریکارڈ چوری سمیت کئی مقدمات زیرسماعت ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے،گیگ آرڈر کے باوجود جج پر پھر الزام عائد کردیا۔ عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متنازع جج مقدمے میں سیاست کر رہا ہے۔ سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہش منی کیس بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ہے، مقدمے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے۔