نایاب مچھلی ماہی گیروں کی جال میں پھنس گئی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نایاب نسل کی مچھلی ’سن فش‘ ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی۔
رپورٹ کے مطابق آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی ’سن‘ فش کہلاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق نایاب سن فش گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کا اوسط وزن دو ٹن تک ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔
نایاب مچھلی پکڑنے پر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، ماہی گیروں کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں اس مچھلی کی قیمت چھ سے سات سو روپے فی کلو ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔