حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں، پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اخترمینگل

بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت میں رہنے یا علیحدہ ہونے سے متعلق مشاورت کے لیے بی این پی مینگل کا اجلاس طلب کر لیا۔
بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب 15 دسمبر کو طلب کیا ہے۔
اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پارٹی کے اجلاس میں حکومت چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، اس طرح کے رویے سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سےمتعلق سنجیدہ نہیں، حکومت نے ہماری شکایات دور نہ کیں تو شہباز شریف حکومت سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ریکوڈک اور بلوچستان کے وسائل مرکزی حکومت کو تفویض کرنے پر بی این پی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔
بی این پی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک اور وسائل مرکزی حکومت کو دینے پر بلوچستان اور قومی اسمبلیوں میں بل عجلت میں پاس ہوئے۔