حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے 15 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے، اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 77 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی ریفائنری قمیت 149 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول پر 50 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، اور 14 روپے مارجن سمیت دیگر ٹیکسز بھی شامل ہیں، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت 187روپے فی لیٹر ہے اور اس پر 30 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، جب کہ 10 روپے دیگر چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، اور ڈیزل کی قمیت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم جنوری سے اگلے 15 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ڈیزل پر فی لیٹر 10 روپے لیوی بڑھائے جانے اور پیٹرول پر معم ولی سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔