کوئٹہ میں آٹے کا بحران جاری، فی کلو آٹے کی قیمت 130 روپے ہوگئی

کوئٹہ میں آٹے کے بحران پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 300 روپے کے اضافے سے 2600روپے تک پہنچ گیا۔بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ ہوگیا، 3 روز قبل 2300 میں فروخت ہونیوالا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 تک جا پہنچا۔
حکومت کی سستا آٹا مہم ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہوگئی، سستا آٹا مہم کے تحت حکومت کی طرف سے 20 کلو آٹا 1470 میں دیا جارہا ہے تاہم سرکاری آٹے کی مقدار کم ہونے کے باعث شہریوں کی دسترس سے باہر ہے۔
ملز مالکان کے مطابق کوئٹہ کی 18 ملز کو یومیہ 25 ہزار گندم کی بوریوں کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے۔
ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔