درآمدات میں بھی 13 فیصد کمی ہوگئی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں 13 فیصد جبکہ تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہوگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ماہ اگست کے دوران ملکی درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اگست میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ توانائی کا درآمدی بل 5 فیصد کمی سے 2 ارب ڈالرز رہا، نان انرجی درآمدات 21 فیصد کمی سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز رہی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگست میں ملکی برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہیں، اس ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترسیلات زر 2 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں۔