پشاور خودکش دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پشاور خودکش دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نمازیوں پر دہشت گرد حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے اتنی کم ہے، نمازیوں پر دشت گرد حملہ ایک سفاکانہ اور بذدلانہ فعل ہے، پشاور پولیس لائنز مسجد واقعے کی تمام پہلوؤں سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکا، 28 افراد شہید، 90 سے زائد زخمی
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے خیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔ دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، پوری قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کو شکست فاش دینگے، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔