ٹریفک کا شور اکثر افراد کو پسند نہیں ہوتا اور بے چینی یا غصہ جیسے احساس کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر ٹریفک کا شور امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ غیر ملکی طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹریفک کے شور میں ہر 10 ڈیسی بل اضافے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ 3.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ رات کو ٹریفک کے شور سے خون کی شریانوں میں تناؤ بڑھانے کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے جسمانی ورم، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹریفک کے شور کو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا عنصر قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے حکام کو اقدامات کرنے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹریفک کے شور پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں جیسے سڑکوں کو بہتر بنایا جائے، فضائی راستوں کا تعین کرتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ طیارے پرہجوم علاقوں کے قریب نہ گزریں۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں چین کی Peking University کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹریفک کے شور اور فشار خون میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال سے زائد عرصے تک لیتے ہوئے دیکھا گیا کہ کتنے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں ٹریفک کا شور ہوتا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹریفک کا شور جتنا زیادہ ہوگا، ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔ محققین نے بتایا کہ ٹریفک کا شور اور ٹریفک سے متعلق فضائی آلودگی دونوں ہی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا شور ہمارے خون کے دباؤ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015