ملک دیوالیہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اونچ نیچ آٹی رہتی ہے دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا اور جاپان بھی تو دیوالیہ ہو گئے تھے، دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسلام آباد کے بیورو کریٹس سمجھتے نہیں۔
وہاڑی میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع دیا کہ جنوبی پنجاب کا خیال رکھا، میں 10 سال آگے کا سوچتا ہوں، ہم نے گوادر کی بندرگاہ چین کو دی تاکہ پاکستان ترقی کرے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کل کے بچوں کو تاریخ یاد نہیں، ہمارے ملک میں بچوں کو تاریخ پڑھائی نہیں جاتی، ہمارے پاس ڈالرز نہیں ہیں، عمران خان ہمیں دلدل میں پھنسا کر گیا ہے، اس دلدل سے نکلنے کیلئے تھوڑا وقت لگے گا ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔
سابق صدر مملکت نے کہا کہ پاگل خان نے خانہ خراب کردیا، وہ آج بھی ون ڈے کرکٹ کھیل رہا ہے، وہ کسی نہ کسی طریقے سے واپس آنا چاہتا ہے، ایسے وقوف کو وزیر اعظم بنادیا گیا جس کی کوئی سوچ ہی نہیں تھی۔