سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے،فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے۔

پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا اور پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے آئینی طور پر طے شدہ طریقہ کار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔سیاسی مقاصد کے حصول کے لیۓ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) September 5, 2022
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے آئینی طور پر طے شدہ طریقہ کار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔