عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں

بلوچستان حکومت نے عائشہ زہری کو نصیر آباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا، وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے شاباش لینے والی فرض شناس افسر عائشہ زہری کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر بلوچستان حکومت نے ضلع نصیرآباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اتوار 4 ستمبر کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی کے دورے پر آئے تو انہوں نے بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ انجینئر عائشہ زہری کو سیلابی صورتحال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا اور سر پر ہاتھ رکھ کر شاباش دی، انہوں نے فرض شناس افسر کیلئے تالیاں بھی بجائی تھیں۔
عائشہ زہری نے 26 اگست کی طوفانی بارش کے بعد کم وسائل میں رضا کاروں کی مدد سے بولان میں پھنسے سینکڑوں مسافروں کو ریسکیو کیا تھا اور بروقت پانی اور خوراک پہنچا کر کئی مسافروں کی جانیں بھی بچائی تھیں۔
بہترین خدمات سرانجام دینے پر بلوچستان حکومت نے گریڈ 18 کی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو ضلع نصیرآباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے بعد عائشہ زہری کو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔
 

Hon’ble PM, your recognition has multiplied the resolve of Civil Servants to serve the nation. Its the greatest honor for anyone & all the woman of Balochistan. ?? https://t.co/rWBFhpqhbP
— Engr. Ayesha Zehri (@AyeshaZehri3) September 5, 2022