ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب صوبوں کی صوابدیدہوگا: وفاقی وزیرصحت

 وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ تا حکم ثانی ملتوی کردیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ پورٹل کو مزید 2 ہفتے کے لئے کھول دیا گیا ہے اور ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب صوبوں کی صوابدید ہوگا۔
وزیرصحت نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے لیے 65 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 55 فیصد پاسنگ کی شرح تھی اور ان دونوں کو اب 10 فیصد کم کردیا گیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ این ایل ای کے حوالے سے بھی مشاورت کر رہے ہیں اورپاکستانی طلباء سے این ایل ای لینے کی میرے حساب سے ضرورت نہیں ہے۔
وفاقی وزیرصحت نے پی ایم سی سےجبری طور پر نکالے جانے والے ملازمین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ بہت بڑا مسئلہ تھا جس کا آخر کار حل نکل آیا۔
کچھ عرصے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم سی کو تحلیل کردیا تھا۔ تاہم اب نئی پی ایم سی وجود میں آئی ہے اور اس کا آج پہلا اجلاس ہوا ہے۔ پروفیسر نوشاد شیخ پی ایم سی کے نئے صدر اور ڈاکٹر خورشید نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سرچ کمیٹی کی جانب سے اپنے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے اوراشتہارات کی ذریعے پورے ملک سے طبی ماہرین کو مدعو کیا گیا۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب انتہائی قابل ماہرین نے اپلائی کیا اور منتخب کرنے کا عمل پورا ہوا، ہائی نمبرنگ والوں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال کی گئی اور انہوں نے منظور کی۔
سیلاب سے متعلق وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے، صوبے اور وفاق اپنے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے مصروف ہیں ،1300 لوگوں کی اب تک جانیں جاچکی ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت