پاکستان اور چین کی افواج اورعوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں: آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں، دونوں ممالک نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا، دونوں ممالک کی افواج اورعوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمارے تعلقات ہمارے… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں منائی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران ، چینی سفارت خانے کی ناظم الامور پینگ چن ژو، دفاعی اتاشی میجرجنرل وانگ ژونگ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی ناظم الامور پینگ چن ژو نے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ منائی، دونوں ملکوں میں اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری وقت کی آزمائش اور بین الاقوامی منظرنامے کی تبدیلی پر پورا اتری ہے۔ پینگ چن ژو کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں آرمی چیف اور دیگر فوجی رہنماؤں نے چین کے کامیاب دورے کیے ہیں اور ان کامیاب دوروں سے سی پیک کو بھرپور فروغ ملا ہے۔ اس موقع پر چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افئیرز پانگ چنشو کا کہنا تھا کہ رنگا رنگ تقریب پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔