پیناڈول گولی کی قیمت میں اضافہ، کمپنیز کو ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ دینے کی شرط بھی ختم

پیناڈول کی فی گولی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ڈریپ نے پیراسیٹامول کمپنیز کو ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ دینے کی شرط ختم کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پیناڈول کی فی گولی کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد قیمت 1.35 روپے سے بڑھ کر 1.70 روپے ہوگئی۔
ڈریپ نے مارکیٹ میں پیناڈول کی قلت ختم کرنے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے پیراسیٹامول کمپنیز کو ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ دینے کی شرط بھی ختم کردی۔
فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو کمپنیز کی جانب سے پیرا سیٹامول پر 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینا لازمی تھا، ڈریپ نے رعایت کی شرط کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں پیناڈول کی شدید قلت پیدا ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے کئی گوداموں پر چھاپے مارے اور کروڑوں گولیاں برآمد کی تھیں۔

کیٹاگری میں : صحت