پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے نیویارک پہنچا ہوں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچا ہوں، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔
اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچا ہوں، جو سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے، جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
 

Reached NY a few hours ago to tell Pakistan’s story to the world, a story of deep anguish & pain arising out of a massive human tragedy caused by floods. In my address at UNGA & bilateral meetings, I will present Pakistan’s case on issues that call for world’s immediate attention
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 20, 2022