پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا حال یہ نہ ہوتا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے، سی پیک ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا، ہم نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا، دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت عمران خان نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا، ہمیں ان سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے،کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015