سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی رات شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان دو مقامات پر شدید مقابلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی منگنی شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں کی گئی، جہاں فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گروہ کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا شامل تھا جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک تبسم، سپاہی نعیم اختر اور عبد الحمید نے شام شہادت نوش کیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں کی گئی جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے
- ساڑھے تین ہزار موبائل سمز بلاک، 5 ہزار کو نوٹسز جاری
- آٹے اوربجلی میں ریلیف دینے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
- آزادکشمیر کی صورتحال؛ صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015