نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ آج سہ پہرساڑھے3بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی، محمداعظم خان کی میت پشاور کے نجی اسپتال میں موجود ہے، کچھ دیربعدمیت کوآبائی علاقے پڑانگ چارسدہ منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبر پختونخوا کی حکومت کے خاتمے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے اعظم خان کو کے پی کا نگران وزیر اعلٰی تعینات کیا گیا تھا۔ محمد اعظم خان نے رواں سال جنوری میں بطور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا حلف اٹھایا تھا، ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اعظم خان نے سابق بیوروکریٹ اور خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ لنکنز ان لندن سے فارغ التحصیل بیرسٹراعظم خان اس سے قبل دوہزار اٹھارہ میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی کابینہ میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور وزیرداخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اعظم خان اکتوبر دوہزار سات سے اپریل دوہزار آٹھ تک وزیراعلیٰ شمس الملک کی نگراں کابینہ میں وزیرداخلہ، منصوبہ بندی اور ترقیات رہے۔ نگراں حکومتوں کا حصہ رہنے سے قبل وہ ستمبر انیس سو نوے سے جولائی انیس سو ترانوے تک چیف سیکریٹری رہے اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی
- پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام شروع کرنے کیلئے تیار ہے: وزیر خزانہ
- انٹرنیٹ کا استعمال ہماری شخصیت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟
- خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
- بابراعظم نے آئرلینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015