خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیے، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے تھے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد ان کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبرپختوخوا کو بھیجا گیا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے 3 دن میں دونوں رہنماؤں کو ایک نام فائنل کرنا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ابیٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا حصہ بھی تھے۔ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ چار سدہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی تھی۔ اعظم خان کے انتقال کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو خط لکھ کر قانونی رائے پیش کی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی وفات پر نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے پر آئین خاموش ہے، ایسی صورتحال میں آرٹیکل 224 پر عمل درآمد کرنے کا مشورہ دیتا ہوں، نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مدعو کیا جائے اور نئے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا عمل 3 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015