چین میں میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکار برطرف

چین میں میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکار برطرف کر دیے گئے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلیٰ سطح پر ری اسٹرکچرنگ کی گئی ہے، پارلیمنٹ نے اسڑیٹجک میزائل یونٹ سے منسلک چار جرنیلوں سمیت نو فوجی اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ یہ برطرفیاں نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کے بعد عمل میں آئی ہیں، چین کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نو منتخب نو فوجی اہلکاروں کو اچانک برطرف کرنے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ رواں سال اکتوبر میں چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کو بھی اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا، حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلیٰ سطح پر ری اسٹرکچرنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ چین نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد کئی مہینوں کی غیر یقینی صورت حال کے بعد بحریہ کے سابق سربراہ ڈونگ جون کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ جمعہ کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈونگ کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔